ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان کے اجمیر میں مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں ہوگا، انتظامیہ نے لگائی پابندی

راجستھان کے اجمیر میں مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں ہوگا، انتظامیہ نے لگائی پابندی

Sat, 09 Apr 2022 14:18:39    S.O. News Service

اجمیر،9؍اپریل (ایس او  نیوز؍ایجنسی)راجستھان کے اجمیر میں بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی لگا دی ہے- انتظامیہ کا یہ فیصلہ7/ اپریل سے نافذ العمل ہے- انتظامیہ نے صوتی آلودگی کو روکنے کیلئے تمام عوامی اور مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے-

واضح رہے کہ طویل عرصے سے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے- عدالتوں نے متعدد مواقع پر حکام کو مذہبی مقامات سے لاؤڈا سپیکر ہٹانے کی ہدایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی-مشہورر گلوکارہ انورادھا پوڈوال نے اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ کیا- ہزاروں مقبول گانوں کو اپنی آواز دینے والی گلوکارہ نے کہا کہ ہندوستان میں اس طرح کی مشق کی ضرورت نہیں ہے-

انورادھا نے کہا کہ میں نے دنیا کے کئی مقامات کا دورہ کیا ہے- میں نے ہندوستان کے علاوہ کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا- میں کسی مذہب کے خلاف نہیں ہوں لیکن یہاں زبردستی اس کی تشہیر کی جا رہی ہے- وہ مسجد سے لاؤڈا سپیکر پر اذان دیتے ہیں - دوسری کمیونٹیز سوال کرتی ہیں کہ اگر دوسرے لوگ لاؤڈ اسپیکر استعمال کر سکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں کر سکتے-ٹھیک ہے، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی مشہور شخصیت نے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کی بات کی ہو-2017میں مقبول گلوکار سونو نگم، جنھیں حال ہی میں پدم شری ایوارڈ ملا تھا، نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان کے خلاف آواز بلند کی-


Share: